لندن: (دنیا نیوز) ذرائع کے مطابق برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن کے آئندہ ماہ دورہ پاکستان کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
برطانوی شاہی جوڑا آئندہ ماہ 14 سے 18 اکتوبر کے درمیان پاکستان کا دورہ کرے گا۔ دورے سے پہلے شاہی جوڑا 2 اکتوبر کو آغا خان سینٹر کی تقریب میں شرکت کرے گا۔
برطانوی شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان کیلئے تیاریوں کو آخری شکل دیدی گئی ہے۔ برطانوی وزارت خارجہ نے شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے دورہ پاکستان کے بارے میں اہم انتظامات کا آغاز کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں معزز مہمانوں کو صدر اور وزیراعظم کے یکساں پروٹوکول دیا جائیگا اور سخت ترین سیکیورٹی انتظامات کئے جائیں گے۔
The Duke and Duchess of Cambridge will attend a special event at the Aga Khan Centre on 2nd October, hosted by His Highness The Aga Khan.
— Kensington Palace (@KensingtonRoyal) September 20, 2019
The event falls ahead of TRH’s official visit to Pakistan, which will take place between 14th - 18th October. pic.twitter.com/fc0ZyuyLKs
برطانوی شاہی محل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہی جوڑا اگلے ماہ چودہ سے اٹھارہ اکتوبر کو پاکستان کا دورہ کرے گا۔ اس بات کا اعلان کینسینگٹن پیلس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹویٹ میں کیا۔
اُدھر ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے برطانوی شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان کے اعلان پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے انتہائی گہرے اور دوستانہ تعلقات ہیں۔Government and the people of Pakistan look forward to the visit of the Royal couple to Pakistan next month.
— Dr Mohammad Faisal (@ForeignOfficePk) September 20, 2019
Pakistan and the UK enjoy deep and cordial relationship. The visit will provide yet another opportunity to further strengthen the bilateral relations.
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت اور عوام ائندہ ماہ برطانوی شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں۔