سیالکوٹ: (دنیا نیوز) بھارتی فورسز نے سیالکوٹ میں غلطی سے سرحد پار کرنے والے 20 سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا۔
20 سالہ نو جوان کی شناخت بشارت علی کے نام سے ہوگئی، بشارت دوستوں کے ساتھ دریائے توی پر مچھلیاں پکڑنے گیا تھا، ٹھیکیدار کے آنے پر گھبراہٹ میں نوجوان بھاگا اور بارڈر کراس کر گیا۔ بشارت کوٹلی جٹاں کا رہائشی ہے اور فیکٹری میں ملازمت کرتا ہے۔