اسلام آباد: (دنیا نیوز) سانحہ چمن کے خلاف امیر جے یو آئی (ف ) مولانا فضل الرحمن نے اتوار کو بلوچستان بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال اور مظاہروں کا اعلان کر دیا ۔
دنیا نیوز کے مطابق امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمن نے صوبہ بھر کے تمام ضلعی ہیڈاکوارٹر میں پر امن مظاہروں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مولانا محمد حنیف جمعیت علماء اسلام کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مرکزی مجلس عاملہ کے رکن اور ہمارے قریبی دوست تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ مولانا حنیف پر ہونے والے دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہے، پسماندہ گان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، حکومت اور ریاستی ادارے جو امن کے دعوے کرتے رہے وہ تمام دعوے دم ٹوٹ گئے ہیں جن قوتوں نے کہا تھا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت لی ہے اور امن قائم ہوگیا ہمیں بتائیں کون سی جنگ جیتی کہا امن قائم ہوا۔
امیر جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ مولانا محمد حنیف پر ہونے والے حملہ کہ بعد علماء کرام اور ہر پرامن شہری غیر محفوظ ہو گئے ہیں، نا اہل حکومت عوام کو ان کی جان و مال کو تحفظ دینے میں ناکام ہو گئی ہے، اس طرح کہ دھماکوں سے ہمارے حوصلہ پست نہیں ہوں گے۔
فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ اکتوبر میں آزادی مارچ ہوگا، کارکنان اکتوبر میں پر امن طریقہ سے اسلام آباد کا رخ کریں، مولانا حنیف کا خون رنگ لائے گا، حکومت کو اس خون کا جواب دینا ہوگا۔