راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ پاک فوج مادر وطن کے بھرپور دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت جی ایچ کیو میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں مقبوضہ کشمیر، قومی سلامتی اور جیو سٹریٹیجک صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاک فوج مادر وطن کے بھرپور دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ پاکستان کا دفاع ہر حال میں یقینی بنائیں گے۔ پاک فوج وطن کی سالمیت، عزت اور وقار کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
“Pak Army is fully configured, prepared & determined to defend honour,dignity & territorial integrity of motherland at all cost. Kashmir is jugular vain of Pakistan & no compromise shall be made which denies right of self determination to our brave Kashmiri brethren”,COAS.(2of2). pic.twitter.com/wwL5K7Kbj1
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) October 3, 2019