لاہور: (دنیا نیوز) عمران فاروق قتل کیس میں برطانوی شواہد انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش عدالت نے نامکمل شواہد ہونے پر ایف آئی اے کو واپس کردیا ، سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔
دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ گواہوں کی فہرست شواہد کا حصہ نہیں، ان شواہد کو پیش کرنے والے گواہ کون ہیں۔ عدالت نے اعتراض بھی اٹھایا کہ جے آئی ٹی رپورٹ سر بمہر نہیں۔ جس کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے س مکمل شواہد اور گواہوں کی فہرست پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت نےعمران فاروق قتل کیس کی سماعت نو اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔