فارن فنڈنگ کیس کی روزانہ سماعت کی جائے، ن لیگ کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

Last Updated On 04 October,2019 03:07 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا جس میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ فارن فنڈنگ کیس کی روزانہ سماعت جبکہ مبینہ غیر قانونی رقوم کی تفصیلات بھی عام کی جائیں۔

چیف الیکشن کمشنر کو احسن اقبال کی جانب سے لکھے گئے خط میں درخواست کی گئی ہے فارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کی جائے، الیکشن کمیشن اس پر فیصلہ صاد ر کرے، قوم کو حقائق جاننے کا حق ہے۔

مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ خط میں ‎سٹیٹ بنک کا ڈیٹا، خفیہ اکاونٹس، بیرون ملک سے اربوں کھربوں روپے کی غیر قانونی رقوم کی تفصیلات جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ؟۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‎جعلی اور خفیہ اکاونٹ سے پیسے کہاں استعمال ہوئے، ‎انہی اکاونٹس سے بنی گالہ کا محل بنا، چوری نہیں کی تو تلاشی دی جائے، ‎علیمہ باجی کی اربوں روپے کی بیرون ملک جائیدادیں انہی خفیہ اکاؤنٹس سے بنیں۔