سوات میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

Last Updated On 05 October,2019 08:59 pm

سوات: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کی مالا کنڈ ڈویژن کے علاقے سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

دنیا نیوز کے مطابق سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت 4.4، گہرائی 15 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز کالام سے 50 کلو میٹر شمال مشرق کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: میرپور، جہلم، راولا کوٹ سمیت کئی شہروں میں پھر زلزلہ، 70 افراد زخمی

زلزلے کے جھٹکے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنا شروع کر دیا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی میر پور آزاد کشمیر میں زلزلے کے باعث متعدد لوگ جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، اس دوران انفرسٹرکچر ، جانوروں سمیت دیگر قیمتی اشیاء کا بھی نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ میر پور آزاد کشمیر کے مضافاتی علاقوں میں مکانات گرنے سے 50 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: زلزلے سے تباہی، قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے میچز میرپور سے کراچی منتقل

میرپور آزاد کشمیر، جہلم، ظفر وال اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دکانوں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.4 اور گہرائی 12 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز جہلم سے 6 کلو میٹر دور شمال میں تھا۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ یہ گزشتہ زلزلے کے بعد آفٹر شاکس تھے اور ان کا سلسلہ چند روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
 

Advertisement