صوبائی اسمبلی کا حلف نہ اٹھانے پر چودھری نثار سے جواب طلب

Last Updated On 08 October,2019 12:22 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) لاہور ہائی کورٹ نے چودھری نثار کے پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف نہ اٹھانے کے حوالے سے درخواست پر الیکشن کمیشن اور چودھری نثار سے جواب طلب کرلیا ہے۔

دوسری جانب چودھری نثار علی خان کا ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تحریک انصاف معاشی پالسیوں میں مکمل طور پر ناکام نظر آتی ہے، ان پالسیوں کا بوجھ پاکستان کو اٹھانا پڑ رہا ہے۔ حکومتیں صرف لولی پاپ اور نعروں پر نہیں چلتیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خاموشی ہزار نعمت ہے، دلیل کی جب کوئی وقعت نہ ہو تو خاموشی بہتر ہے۔ آج قومی سیاست میں ایک طوفان بدتمیزی برپا ہے۔ جو شخص اپنے اصولوں پر قائم نہیں، وہ سیاست دان نہیں کہلاتا۔