چودھری نثار کے حلف نہ لینے کیخلاف درخواست 7اکتوبر کوسماعت کیلئے مقرر

Last Updated On 05 October,2019 01:46 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا)لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کے پنجاب اسمبلی کا حلف نہ لینے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کا سنگل بینچ7 اکتوبر کو سماعت کریگا ۔چودھری نثار کے حلف نہ لینے کیخلاف درخواست کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست دائر کی گئی تھی۔ ایڈووکیٹ ندیم سرور نے درخواست میں الیکشن کمیشن اور چودھری نثار سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے ۔جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ چودھری نثار پنجاب میں صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیاب ہوئے لیکن تاحال حلف نہیں اٹھایا ، حلف نہ لینا آئین کے آرٹیکل 2 اے ، 17 اور 25 کی خلاف ورزی ہے ،لہذا عدالت الیکشن کمیشن کو چودھری نثار کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم دے ، عدالت وفاقی و پنجاب حکومت کو قانون میں ترمیم کا بھی حکم دے ۔