جے یو آئی کی نوازشریف سے جیل میں ملاقات کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب کو درخواست

Last Updated On 03 October,2019 01:12 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مولانا فضل الرحمن کا پیغام نوازشریف کو پہنچانے کیلئے جے یو آئی نے سابق وزیراعظم سے جیل ملاقات کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب کو درخواست دے دی۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے سیکرٹری داخلہ پنجاب کو خط لکھا گیا ہے، اجازت ملنے پر جے یو آئی کا 3 رکنی وفد نوازشریف سے ملاقات کرے گا اور مولانا فضل الرحمن کا پیغام نوازشریف تک پہنچایا جائے گا۔

نواز شریف سے ملاقات کرنے والوں میں مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا اسعد محمود اور اکرم درانی شامل ہوں گے، وفد نوازشریف کی عیادت بھی کرے گا۔