ریاض: (روزنامہ دنیا) سعودی عرب میں دو پاکستانیوں کے سر قلم کر دیئے گئے۔ شرعی عدالت میں غلام قمر اور محمد اکبر پر ہیروئن سمگل کرنے کا جرم ثابت ہوا تھا۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں پاکستانی شہریوں نے اعتراف جرم بھی کیا تھا۔ جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی رپورٹ کے مطابق ستمبر 2019ء تک 21 پاکستانیوں سمیت 134 افراد کے سر قلم کیے گئے۔
ان میں 21 پاکستانی، 15 یمنی، 5 شامی، چار مصری، دو اردن، دو نائیجیریا، ایک صومالیہ کا شہری شامل ہے جبکہ دو کی شناخت نہیں بتائی گئی۔
اس سال پھانسی پانے والوں میں تین خواتین اور 51 وہ ہیں جن پر منشیات کے الزامات تھے۔