لاہور: (دنیا نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے ڈاکٹرز کو مطالبات حکومت کے سامنے پیش کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ ان کا کہنا ہے کہ روزگار چھیننے کی بجائے دینے کا حامی ہوں۔
ڈاکٹرز گرینڈ ہیلتھ الائنس کے وفد نے سپیکر چوہدری پرویز الہی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ کسی کو نوکری سے فارغ کرنے کے خلاف ہوں، عوام کو فری ہیلتھ کیئر کی سہولیات ملنی چاہئیں، ڈاکٹرز ہڑتال ختم کریں ان کے مطالبات کو منظور کرانے کی پوری کوشش کروں گا۔