اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستانی نوجوانوں کے لیے خوشخبری، این ایچ اے میں انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا۔
وزارت مواصلات کے محکمہ این ایچ اے میں وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نوجوانوں کیلے انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پروگرام کے تحت پہلے سال 12000 نوجوانوں کو تربیت دی جائیگی۔ پیڈ اور نان پیڈ دونوں پروگرام اس میں شامل کئے گئے ہیں۔
این ایچ اے سے وابستہ فرمز اور کنسلٹنٹ ان نوجوانوں کی مستقبل میں جاب یقینی بنائیں گے۔ اس پروگرام میں وہ نوجوان جو ڈگری اور ڈپلومہ کے آخری سال میں ہوں، وہ بھی شرکت کر سکتے ہیں۔
اس پروگرام سے سیول انجنیئر، میٹیریل انجنیئر، آٹو کیڈ آپریٹر، لیب ٹیکنیشن، انورمینٹل اور سیپ گارڈ ٹرینی تیار ہونگے۔ سال 2019 -20ء کے پی ایس ڈی پی میں این ایچ اے کے 40 پراجیکٹس میں ان کو انگیج کیا جائے گا۔