حکومت کیخلاف ہر احتجاجی تحریک میں ہر اول دستہ ہوں گے: احسن اقبال

Last Updated On 16 October,2019 10:28 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت کیخلاف تحریک میں تمام اپوزیشن جماعتوں کوساتھ دینا چاہیے۔ حکومت کے خلاف ہراحتجاجی تحریک میں ہر اول دستہ ہوں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں سے ملکرنئے انتخابات کے لیے ملک گیرمہم چلائیں گے۔ اٹھارہ اکتوبرکومولانا فضل الرحمان نوازشریف کی تجاویزپرجواب دیں گے۔

سینئر مسلم لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب صوبے کے لیے لوگوں کوورغلایا تھا، 13 ماہ ہو گئے حکومت نے جنوبی پنجاب صوبے کے لیے ایک انچ کام نہیں کیا، نئے پاکستان،جنوبی پنجاب کا نعرہ لگا کردھوکہ کیا گیا۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف ہراحتجاجی تحریک میں ہر اول دستہ ہوں گے، فوری طورپرنئے انتخابات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ پنجاب میں بلدیاتی اداروں کوبرطرف کرنا جمہوریت پربدترین حملہ ہے۔ بلدیاتی اداروں کا قتل عام کیا گیا۔ صوبے میں تعلیم، صحت کا نظام تباہ ہو گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف پنجاب سے انتقام لے رہی ہے، اب پنجاب بچاؤتحریک شروع کرنا ہوگی۔ آج پھر پاکستان اندھیروں کی طرف جا رہا ہے، ملک میں لاقانونیت کا زورہے، مہنگائی،غربت ہے۔

مسلم لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا،معیشت کوزندہ کیا۔ دہشت گردی کوختم کرنا ناممکن تھا، (ن)لیگ نے ممکن کرکے دکھایا۔ ہمارے پاس پاکستان کی ترقی کا روڈ میپ ہے، مسلم لیگ نے جووعدے کیے پورے کرکے دکھائے۔ لاہور:قائد کے نظریئے کو ملک کے کونے کونے تک لیکر جائیں گے۔