لاہور: (دنیا نیوز) شریف فیملی کی مشکلات میں مزید اضافہ، نیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے شمیم شوگر ملز کے حوالے سے بھی انکوائری شروع کر دی۔
نیب نے مریم نواز، یوسف عباس کے بعد نواز شریف کو بھی شمیم شوگر مل میں شامل تفتیش کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق نوازشریف، مریم نواز اور یوسف عباس نے شمیم شوگر مل 1 ارب 20 کروڑ میں خریدی، اس سلسلے میں منی لانڈرنگ کی رقم استعمال ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
نیب کے مطابق نوازشریف نے مریم نواز، یوسف عباس سمیت دیگر کے ساتھ ملکر 1200 ملین میں شمیم شوگر مل لگائی جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے شمیم شوگر مل لگانے کے لیے فنڈز کے ذرائع نہیں بتائے۔
ذرائع کے مطابق شمیم شوگر ملز کے لیے بھی مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کی گئی اور نیب نوازشرہف سے شمیم شوگر ملز کے حوالے سے مزید تفتیش کر کے رپورٹ آئندہ سماعت پر عدالت جمع کرائے گا۔