کراچی: (دنیا نیوز) مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے استقبال کیلئے وزیراعلیٰ کو مدعو نہیں کیا گیا، سارا ملبہ سندھ حکومت پر ڈال دیا جاتا ہے، بتایا جائے عمران خان صوبے کیلئے کیا کر رہےہیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مرتضی وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کراچی میں 9 لاکھ 79 ہزار 941 ٹن کچرا اٹھایا گیا، روزانہ کی بنیاد پر ایک لاکھ 54 ہزار 437 ٹن کچرا اٹھایا گیا، کراچی سے کچرا اٹھانے کی ذمہ داری پوری کریں گے۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا وزیراعظم نے کراچی کو ترقیاتی پیکج دینے کا وعدہ کیا تھا، حیدر آباد میں یونیورسٹی بنانے کا وعدہ بھی کیا گیا تھا مگر وہ کہاں ہے ؟ وزیراعظم صوبہ سندھ کیلئے کیا کر رہے ہیں ؟ تحریک انصاف کو باتوں کے بجائے کام کرنا چاہیے، وزیراعظم وزیراعلیٰ سندھ سے ملنا نہیں چاہتے، وزیراعلیٰ سندھ ملیں گے تو کراچی کا مقدمہ پیش کریں گے۔