پی ایس 11 ضمنی الیکشن: پولنگ جاری، پی پی اور جی ڈی اے میں سخت مقابلہ متوقع

Last Updated On 17 October,2019 10:02 am

لاڑکانہ: (دنیا نیوز) پی ایس 11 لاڑکانہ ٹُو میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے، پیپلزپارٹی کے جمیل سومرو کا جی ڈی اے کے معظم علی خان میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

پی ایس گیارہ لاڑکانہ میں انتخابی دنگل سج گیا، ایک لاکھ باون ہزار چھ سو چودہ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔ 20 پولنگ سٹیشنوں کو انتہائی حساس اور 50 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

یاد رہے جی ڈی اے کے معظم علی عباسی کی جانب سے اثاثے چھپانے پر سیٹ خالی ہوئی تھی۔