اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت مخالف محاذ کے لئے بلاول بھٹو یکم نومبر سے جنوبی پنجاب میں حکومت مخالف میدان لگائیں گے۔ جنوبی پنجاب میں ان کے جلسوں کے شیڈول کو حتمی شکل دیدی گئی۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کی حکومت مخالف تحریک کیلئے رابطہ عوام مہم کا جنوبی پنجاب کے لئے شیڈول تیار کر لیا گیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری یکم نومبر کو جنوبی پنجاب کا پہلا جلسہ رحیم یار خان میں کریں گے۔
چیئرمین پی پی پی کا دوسرا عوامی جلسہ 8 نومبر کو مظفر گڑھ میں ہوگا۔ بلاول بھٹو 4 نومبر کو بہاولپور اور 5 نومبر کو لودھراں میں پارٹی کنونشن سے خطاب کریں گے۔
اس کے علاوہ بلاول بھٹو جام پور میں 9 نومبر کو کھلے میدان میں خواتین کنونشن سے خطاب کریں گے۔