لاہور: (دنیا نیوز) اے این ایف کی جانب سے رانا ثنا کیخلاف منشیات کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت نہ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
درخواست اے این ایف کے لیگل ڈائریکٹر کی جانب سے دائر کی گئی، درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ رانا ثنا اللہ کے خلاف یکم جولائی کو منشیات سمگلنگ کا مقدمہ درج کیا، ان کے خلاف بر وقت چالان جمع کروایا گیا، ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس رانا ثنا اللہ کے کیس کی روزانہ کہ بنیاد پر سماعت کی درخواست مسترد کی، استدعا ہے کہ عدالت ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔