ملتان: (دنیا نیوز) چوک سرور شہید میں نجی کمپنی کی تیز رفتار مسافر بس نے کار کو ٹکر مار دی، حادثے میں کار پر سوار 3 افراد جاں بحق اور 2 خواتین زخمی ہو گئیں.
چوک سرور شہید میں واندھڑ کے قریب ملتان سے ڈیرہ اسماعیل خان جانے والی نجی کمپنی کی تیزرفتار مسافر بس نے کار کو ٹکر مار دی، پولیس کے مطابق حادثے کے سبب کار میں سوار 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ کار میں سوار دیگر 2 خواتین بھی شدید زخمی ہو گئیں۔
کار پر سوار افراد لیہ سے منڈی یزمان جا رہے تھے، لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چوک سرور شہید منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق حادثے کا سبب بننے والی مسافر بس کو تحویل میں لے لیا گیا جبکہ بس ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔