راولپنڈی(دنیا نیوز) ملک بھر میں ڈینگی کے وار جاری ہیں، آج مزید دو مریض جان کی بازی ہار بیٹھے۔
راولپنڈی کی 45 سالہ ظہیرہ بی بی فیملی اسپتال میں دم توڑ گئی جبکہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج 28 سالہ خاتون چل بسی۔ اب تک راولپنڈی میں ہلاکتوں کی تعداد 69 اور کراچی میں 26 ہوگئی ہے۔
چوبیس گھنٹے کے دوران پنجاب بھر سے مزید 88 کیسز سامنے آ گئے ہیں، مریضوں کی مجموعی تعداد دس ہزار 6018 ہو گئی ہے۔
کراچی میں بھی کے نئے 269 کیسز سامنے آ ئے ہیں جبکہ سندھ بھر میں نئے مریضوں کی تعداد 289 ہو گئی ہے۔ ادھر محکمہ صحت کی جانب سے ڈینگی لاروا کو تلف کرنے اور افزائش روکنے کے لیے کاروائیاں تیز کر دی گئیں ہیں اورعوام کو ان کے درواذے پر ڈینگی اور دیگر ٹیسٹ کروانے کی مفت سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔