اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) آزادی مارچ اسلام آباد میں شرکاء کی جانب سے طالبان کے جھنڈے لہرانے پر انتظامیہ نے 8 افراد گرفتار کرلیے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق آزادی دھرنے میں موجود شرکاء میں سے کچھ عناصر کی جانب سے افغان طالبان کے جھنڈے لہرائے گئے جس پر انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 8 افراد گرفتار کر لئے۔ دھرنے کے منتظمین نے گرفتار ہونے والوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کچھ افراد کو صبح سے لے کر گئے ہیں جنہیں ابھی تک واپس نہیں کیا گیا، اگر ہمارے بندے ایک گھنٹے تک نہ آئے تو ہمارا معاہدہ ختم ہوجائے گا۔
دوسری جانب دھرنے کی انتظامیہ نے اس معاملے پر اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا طالبان کا پرچم لہرانے والوں سے کوئی تعلق نہیں۔