اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے آزادی مارچ کی ناکامی کو پاکستان کی کامیابی قرار دے دیا، اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ حلوہ مارچ کی ناکامی پاکستان کی کامیابی ہے۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مارچ وہ طبقہ کر رہا تھا جس نے قیام پاکستان کی مخالفت کی، ان کے بزرگ قائد اعظم کی اپوزیشن تھے، آج یہ عمران خان کی اپوزیشن بن گئے۔
فواد چودھری نے مزید کہا کہ اس طبقے کی شکست پاکستان کے مستقبل کی کنجی ہے، ان شاءاللہ یہ معاملہ اب اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے۔
حلوہ مارچ کی ناکامی پاکستان کی کامیابی ہے، یہ مارچ وہ طبقہ کر رہا تھا جس نے قیام پاکستان کی مخالفت کی ان کے بزرگ قائد اعظم کی اپوزیشن تھےآج یہ عمران خان کی اپوزیشن بن گیے۔ اس طبقے کی شکست پاکستان کے مستقبل کی کنجی ہے اور انشاللہ یہ معاملہ اختتام کی طرف بڑہ رہا ہے۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 3, 2019