اسلام آباد: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے دہائیوں سے مسلط عناصر کو اپنی تیسری نسل کا سیاسی مستقبل تاریک نظر آ رہا ہے۔ مولانا صاحب ملک کو انارکی سے دوچار کرنے میں ناکام ہوں گے۔
اپوزیشن کا آزادی مارچ، حکومتی ارکان کی لفظی گولہ باری جاری ہے، معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن پر کڑی تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ دہائیوں سے مسلط عناصر کو اپنی تیسری نسل کا سیاسی مستقبل تاریک نظر آ رہا ہے۔ غریب کے لیے نہیں، فضل الرحمان بیٹے اسد محمود کیلئے جھگڑا کررہے ہیں۔ زرداری، نوازشریف، شہبازشریف، اسفند یار ولی کا جھگڑا بھی اپنی اولادوں کیلئے ہے۔
دہائیوں سے قوم پر مسلط رہنے والوں کواپنی تیسری نسل کا سیاسی مستقبل تاریک نظرآرہا ہے۔غریب عوام کیلئے نہیں بلکہ فضل الرحمان کا حکومت سے جھگڑااسدمحمودکیلئے,زرداری کاجھگڑابلاول کیلئے,نواز کا جھگڑا مریم کیلیے،شہباز شریف کا جھگڑاحمزہ شہباز کیلئے اوراسفندیار ولی کاجھگڑاایمل ولی کیلئے ہے
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) November 3, 2019
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ جنگ عمران خان کی ذات کی جنگ نہیں، 35 سالوں سے حکومت کرنے والے مافیا اور 22 کروڑ عوام کی جنگ ہے
آج سب یکجا ہو کر منتخب حکومت کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔
یہ جنگ عمران خان کی ذات کی جنگ نہیں ہے یہ پاکستان پر گزشتہ 35 سالوں سے مسلسل حکومت کرنے والے مافیا اور 22کروڑ عوام کی جنگ ہے۔آج جب یہ اکٹھے حکومت سے باہر ہوئے ہیں تو سب یکجا ہو کر منتخب حکومت کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) November 3, 2019
معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ مولانا 31 سال سے ناجائز حکمرانوں کا کھایا نمک حلال کرنے میں پیش پیش ہیں۔ مولاناصاحب ملک کو انارکی سے دوچار کرنے میں ناکام ہوں گے۔
22کروڑ مظلوم عوام نے اپنی مرضی کا حکمران اپنے اندر سے چنا تو مولانا مافیا کے ساتھ مل کر 31 سال سے ناجائز حکمرانوں کا کھایا ہوا نمک حلال کرنے میں پیش پیش ہیں۔مولاناصاحب! ملک کو انارکی سے دوچار کرنے کے مذموم عزائم میں آپ اور آپ کے ہمنوا ناکام و نامراد ہوں گے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) November 3, 2019