اسلام آباد: (دنیا نیوز) شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت سابق صدر کو طبی ماہرین اور ذاتی معالج تک رسائی نہیں دے رہی، آصف علی زرداری کی صحت دن بدن بگڑتی جا رہی ہے۔
پیپلزپارٹی کی رہنما و سینیٹر شیری رحمان نے آصف علی زرداری کی صحت بارے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری کے علاج کے لئے پرائویٹ میڈیکل بورڈ نہیں بٹھایا جا رہا، آصف علی زرداری کی میڈیکل رپورٹس تک نہیں دی جا رہی۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ حکومت ڈاکٹرز کی ہدایات کے باوجود آصف علی زرداری کی زندگی کے ساتھ کھیل رہی ہے، حکومت ہوش سے کام لے، ایسا نہ ہو حکومت انتقام کی آگ میں خود ہی جل جائے۔