نوشہرہ: زہریلی بوٹی کھانے سے 2 بہن بھائیوں سمیت 3 بچے جاں بحق، 5 بے ہوش

Last Updated On 22 November,2019 01:28 pm

نوشہرہ: (دنیا نیوز) نوشہرہ کی تحصیل جہانگیرہ کے علاقے گلبہار میں پھلی نامی زہریلی بوٹی کھانے سے تین بچے جاں بحق، پانچ بے ہوش ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں بہن بھائی بھی شامل ہیں۔

افسوس ناک واقعہ نوشہرہ کے تحصیل جہانگیرہ کے علاقے گلبہار میں پیش آیا، چار بچوں کو تشویشناک حالت میں خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیا ہے۔ گذشتہ شام بچے مقامی قبرستان میں کھیل رہے تھے کہ اس دوران زہریلی پودے کی بوٹی کھا لی جس سے موقع پر ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ دو بچوں نے آج موت کو گلے لگا لیا۔

پانچ بچوں کو تشویشناک حالت میں پشاور کے خیبر ٹیچنگ ہسپتال ریفر کیا گیا ہے جہاں بچوں کو جان کو خطرہ بتایا جارہا ہے، زہریلی بوٹی مٹر جیسی ہوتی ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں سلیم اور نادیہ ولد محمد عامر بہن بھائی اور 9 سالہ نعمان ولد انعام شامل ہیں، ایک بچے کی نماز جنازہ کل ادا کی گئی ہیں جبکہ سلیم اور نادیہ کی نماز جنازہ آج ادا کردی گئی جس میں علاقے کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔