خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کی نظر ہوگیا

Last Updated On 13 November,2019 05:57 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اپوزیشن اراکین نے سیکٹر گورننس بل میں مشاورت نہ کرنے پر سپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج کیا اور نعرے لگائے۔ دو خواتین ممبران نے حلف بھی اٹھایا۔

خیبر پختونخو اسمبلی کا اجلاس سپیکر مشتاق غنی کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں اپوزیشن اراکین نے معدنیات سیکٹر گورننس بل منظور کرنے کے خلاف احتجاج کیا۔

اپوزیشن اراکین سپیکر ڈائس کے سامنے جمع ہو گئے اور نعرے لگائے۔ ایوان میں سلیکٹیڈ حکومت کے نعرے بھی لگائے گئے۔ اپوزیشن اراکین کا کہنا تھا کہ بل عجلت میں منظور کیا گیا، اس کی منظوری میں کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔ قانون سازی میں رائے کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

اپوزیشن کے احتجاج کے دوران بل کو منظور کر لیا گیا۔ ایوان میں وزرا کی جانب سے مسلم فیملی لا ترمیمی بل 2019ء خیبر پختونخوا پناہ گاہ بل، کے پی منرل سیکٹر گورننس 2019ء ترمیمی بل ایوان میں پیش کیے گئے۔

اجلاس میں ممبران اسمبلی بصیرت بی بی اور عائشہ خان نے حلف بھی اٹھایا۔ سپیکر نے بعد ازاں اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا۔