پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے حملوں میں مزید تیزی آ گئی، صوبے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 56 کیس رپورٹ ہوگئے، خیبر پختونخوا میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 ہزار 646 ہو گئی۔
صوبائی ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے بھرسے ڈینگی کے مزید 56 کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں ڈینگی کی تعداد 6 ہزار646 ہوگئی ہے۔
پشاور میں مزید 8 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی جس کے بعد پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار517 ہوگئی ہے، صوبے کے مختلف ہسپتالوں سے 6ہزار 350 مریضوں کوعلاج کے بعد فارغ کیا گیا۔