پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا میں 33 ویں نیشنل گیمز میں کانٹے کے مقابلے جاری ہیں، پاک آرمی کے کھلاڑی 29 گولڈ میڈلز کے ساتھ پہلےنمبر پر ہیں، واپڈا کے کھلاڑی 13 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔
خیبر پختونخوا میں 33 ویں نیشنل گیمز میں کھیلوں کے مقابلے زور و شور سے جاری ہیں، پاک آرمی پوائنٹس ٹیبل پر 29 گولڈ میڈل کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، پاکستان واپڈا 13 گولڈ میڈل کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، پاکستان نیوی کے کھلاڑی 8 گولڈ میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہیں۔
سوئمنگ کے مقابلوں میں پاک آرمی کے دو کھلاڑیوں نے نئے قومی ریکارڈ اپنے نام کئے۔ 200 میٹرفری سٹائل سوئمنگ میں آرمی کے محمد حسیب نے1منٹ 58 سکینڈ کا ریکارڈ قائم کیا، 200 میٹربریسٹ سٹوک سوئمنگ میں محمد مصطفی نے 2منٹ 20 سکینڈ کا قومی ریکارڈ قائم کیا۔ 10 ہزار میٹر ریس میں پاکستان واپڈا کے محمد سہیل نے کامیابی حاصل کی۔