خیبر پختونخوا میں 33 ویں نیشنل گیمز جاری، آرمی نے سونے کے 123 تمغے حاصل کر لیے

Last Updated On 15 November,2019 10:18 am

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا میں 33 ویں نیشنل گیمز میں دفاعی چیمپیئن پاکستان آرمی نے سونے کے 123 تمغے حاصل کر لیے، پاکستان واپڈا کے کھلاڑی 98 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

خیبر پختونخوا میں جاری نیشنل گیمز میں پاکستان آرمی نے سونے کے 123 تمغے حاصل کر لیے۔ کھیلوں کے مقابلوں میں پاکستان آرمی نے مجموعی طور پر 287 تمغے حاصل کیے ہیں جس میں 123 سونے 99 چاندی اور 65 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔

پاکستان واپڈا نے مجموعی طور پر 225 تمغے جیتے ہیں جن میں 98 سونے، چاندی کے 73 اور کانسی کے 54 تمغے شامل ہیں، تیسرے نمبرپر آنے والی پاک نیوی نے مجموعی طور پر 47 میڈلز حاصل کیے ہیں، پاک نیوی 19 طلائی، 18 چاندی اور 10 کانسی کے تمغے جیت سکی۔

خیبر پختونخوا کی ٹیم نے ایک گولڈ میڈل، دو سلور اور چودہ برائونز میڈل حاصل کیے ہیں۔ نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب کل ہو گی جو پشاور کے قیوم سٹیڈیم میں منعقد ہو گی جس میں اعلیٰ حکومتی شخصیات کی آمد بھی متوقع ہے۔