پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کی اپوزیشن جماعتوں نے ترقیاتی فنڈز کی مبینہ غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دے دیا۔
اپوزیشن ممبران کا کہنا تھا کہ ترقیاتی فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم کسی بھی صورت تسلیم نہیں، اسمبلی میں قانون سازی کے دوران اپوزیشن کو نظر انداز کیا جاتا ہے، کے پی اسمبلی سپیکر کا رویہ درست نہیں ہے۔
بعد ازاں اپوزیشن جماعتوں کے پانچ رکنی وفد نے مطالبات سے متعلق وزیراعلیٰ سے ملاقات کی جس میں اپوزیشن اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔
ترقیاتی فنڈز کی منصفانہ تقسیم کے لئے کمیٹی تشیکیل دیدی گئی جس کا اجلاس جمعرات کے روز ہو گا۔ خیبر پختونخوا اپوزیشن اراکین فنڈز کی غیر منصافنہ تقسیم کے خلاف نا صرف احتجاج پر ہیں بلکہ حکومتی ممبران بھی فنڈز سے محروم ہے۔