لاہور: (ویب ڈیسک) برطانوی شہزادہ ولیم اور انکی اہلیہ شہزادی کیٹ مڈلٹن نے 14 سے 18 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران مختلف مقامات کی سیر کی اور صدر، وزیراعظم سمیت مختلف رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کیں۔ اس دوران دونوں نے پاکستانی روایتی ملبوسات بھی زیب تن کیے۔
شہزادہ ولیم کی اہلیہ دورہ پاکستان کے دوران مشرقی لباس پہنے ہوئے تھے، مشرقی لباس کے ساتھ ان کی تصویریں کافی پسند کی گئیں، شاہی سٹائل آئیکون کیٹ مڈلٹن نے آسمانی رنگ کی بند چاکوں والی لمبی قمیص اور ٹراؤزر پہن رکھا تھا جو برطانوی ڈیزائنر برانڈ ’کیتھرین واکر‘ کی تخلیق ہے، جس کے ڈیزائن کیے گئے ملبوسات لیڈی ڈیانا نے بھی پہنے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: دورہ پاکستان، کیٹ مڈلٹن مشرقی لباس میں رنگ گئیں
مداح تو سٹائل کو سراہ ہی رہے ہیں وہیں فیشن پر نظر رکھنے والوں کا ماننا تھا کہ لباس کیٹ مڈلٹن کی جانب سے آنجہانی ساس لیڈی ڈیانا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کی کوشش کی گئی۔ کیٹ کے لباس کا انتخاب اُس لباس سے کافی ملتا جلتا تھا جو لیڈی ڈیانا نے 1996 میں لاہور میں شوکت خانم میموریل ہسپتال کے دورے کے موقع پر پہنا تھا۔
کیٹ مڈلٹن کا لباس جس پاکستانی فیشن ڈیزائنر نے بنایا تھا اس کا برطانوی شہزادی نے شکریہ ادا کیا ہے اور ان کے نام تہنیتی خط لکھا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے ’’ڈیلی میل‘‘ کے مطابق کیٹ مڈلٹن کے دورہ پاکستان کے لیے لباس پاکستانی ڈیزائنر خدیجہ شاہ نے ترتیب دیا تھا۔ خدیجہ شاہ کی تعریف کی اور کہا کہ میری خواہش ہے ایک مرتبہ پھر آؤں۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کا پہلا انٹرویو، دورہ پاکستان کو خوشگوارقرار دیدیا
کیٹ مڈلٹن نے ڈیزائنر کے نام خط میں مزید لکھا کہ دورہ پاکستان میں میرے لیے بہترین لباس کا انتخاب کرنے کا بہت شکریہ، مجھے تمام ملبوسات بے حد پسند آئے۔ خط میں انہوں نے خدیجہ شاہ کے وقت اور محنت کا بہت شکریہ ادا کیا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
دسری طرف سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے برانڈ کی سربراہ ڈیزائنرخدیجہ شاہ نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ میرے لیے عزت کا مقام ہے۔
I was delighted to have even been considered, this is just humbling to a whole different level. However what’s most commendable is the consideration, grace and thoughtfulness of HRH the Duchess Catherine, it is no wonder that she is so respected and beloved @KensingtonRoyal pic.twitter.com/1rObILfmYR
— khadijah shah (@khadijah_shah) November 21, 2019