اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کی الوداعی ملاقات ہوئی، انہوں نے پاک فوج میں طویل خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کی وزیراعظم آفس میں ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان نے جنرل زبیر محمود حیات کی پاک فوج میں طویل خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا گیا۔