لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری آغاز مثبت انداز ہوا، حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس 286.49 پوائنٹس بڑھ گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے روز 100 انڈیکس کا آغاز مثبت انداز ہوا، انڈیکس میں بہتری کی وجہ سے پورے کاروباری روز میں کاروبار میں 0.75 فیصد بہتری دیکھی گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز بھی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 824.48 پوائنٹس کی زبردست تیزی دیکھی گئی تھی، تیزی کے باعث تیزی کے بعد 37925.79 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
آج اسی کا تسلسل دیکھنے میں آیا، تیزی کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ کی مزید تین نفسیاتی حدیں بحال ہو گئیں، بحال ہونے والی حدوں میں 38000، 38100، 38200 کی حدیں شامل ہیں۔
کاروبار کے دوران ایک موقع پر حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس 38293.08 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا تھا۔ یہ تسلسل برقرار نہ رہ سکا۔ آج کاروبار کے دوران 37839.03 پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا تھا۔
آج کاروبار کا اختتام 286.49 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 38212.28 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
معاشی ماہرین کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کی بڑی وجہ ملک بھر میں معاشی حوالے سے بین الاقوامی اداروں کی رپورٹس بہتری ہیں، غیر یقینی سیاسی صورتحال کا خاتمہ اور مرکزی بینک اور وزیراعظم عمران خان کی طرف سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے خاتمے کی نوید اور وزارت خزانہ کی طرف سے انویسٹرز کو سہولتوں کے بیانات بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔