اوپن مارکیٹ: روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 10 پیسے مہنگا

Last Updated On 25 November,2019 04:22 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ملک بھر میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر 2 پیسے مہنگا ہوا، روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر 155 روپے 29 پیسے کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

دوسری طرف انٹر بینک کی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں 10 پیسے بڑھوتری دیکھی گئی، روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر 155 روپے 50 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام لانے کیلئے ضروری ہے کہ صنعتی پہیے کو رواں کیا جائے، اس سے نہ صرف ملکی سرمایہ کار کا اعتماد بحال ہو گا بلکہ بیرونی سرمایہ کاری بھی اپنا راستہ بنائے گی۔