راولپنڈی: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو چار دسمبر کو طلب کر لیا ہے۔
نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو 4 دسمبر کو نیب اولڈ ہیڈ کواٹرز پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
قائم علی شاہ کو روشن سندھ کیس میں طلب کیا گیا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ سندھ پر سولر لائٹس کے غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے، نیب ذرائع کے مطابق قائم علی شاہ کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔