دنیا نیوز کی شاندار کامیابی کے گیارہ سال مکمل، لاہور ہیڈ آفس میں رنگارنگ تقریب

Last Updated On 01 December,2019 10:43 pm

لاہور: (دنیا نیوز) دنیا نیوز کی گیارہویں سالگرہ پر ہیڈ آفس لاہور میں کیک کاٹا گیا۔ چیئرمین دنیا میڈیا گروپ میاں عامر محمود نے شیخ رشید، پرویز الہیٰ اور اعتزاز احسن کے ساتھ کیک کاٹا۔

رنگا رنگ تقریب میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔ فردوس عاشق اعوان، فواد چودھری اور یاسمین راشد بھی دنیا نیوز آفس پہنچے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصٖف غفور نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ دنیا نیوز نے ہمیشہ ذمہ دارانہ صحافت کو فروغ دیا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا نیوز کی شاندار کامیابی کا ایک اورسنگ میل عبور ہو گیا ہے۔ پاکستان کے مقبول ترین چینل دنیا نیوز کی گیارہویں سالگرہ کا جشن بھی بڑا منایا گیا۔

لاہور ہیڈ آفس میں رنگا رنگ مرکزی تقریب کے دوران سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ چیئرمین دنیا میڈیا گروپ میاں عامر محمود نے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ اور پی پی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن کے ساتھ شاندار اور پروقار تقریب میں دنیا نیوز کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔

تقریب میں مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز ملک، لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ، صدر انجمن تاجران خالد پرویز، سیاسی، سماجی شخصیات اور دیگر مہمانوں نے بھی خصوصی شرکت کی۔

معاون خصوصی اطلاعات ونشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان بھی دنیا نیوز آفس پہنچیں اور کیک بھی کاٹا۔ دنیا نیوز کو 22 کروڑ عوام کے دلوں کی دھڑکن اور چینل کے پروگرامز کو پالیسی میکنگ میں معاون قرار دیا۔

پرویز الہیٰ، پرویز ملک اور مجتبیٰ شجاع الرحمان نے 11 سالہ کامیاب سفر پر دنیا نیوز انتظامیہ اور ٹیم دنیا کو مبارکباد دی۔ ٹیم دنیا سے وابستہ معروف اینکرز اور سینئر تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ دنیا نیوز کے سنگ سچ کی کھوج کا سفر جاری رہے گا۔ گیارہویں سالگرہ کے موقع پر دنیا نیوز کے دفاتر کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔

دنیا نیوز کی 11ویں سالگرہ پر تمام بیورز آفسز میں بھی تقاریب ہوئیں۔ کراچی میں پریذیڈنٹ دنیا میڈیا گروپ کامران خان نے کیک کاٹا۔ اسد عمر اسلام آباد آفس اور شوکت یوسفزئی پشاور میں مہمان خاص تھے۔

دنیا نیوز کے تمام بیورو آفسز میں بھی شاندار تقاریب کے دوران
11ویں سالگرہ کے کیک کاٹے گئے۔ کراچی میں پریذیڈنٹ دنیا میڈیا گروپ کامران خان اور مذہبی سکالر انیق احمد نے بیورو ٹیم کے ساتھ کیک کاٹا۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا نیوز توازن کی پالیسی برقرار رکھے گا۔

اسلام آباد بیورو آفس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر سالگرہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ وفاقی وزیر نے دنیا نیوز کو لیڈنگ چینل قرار دیا۔ ملتان بیورو میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، صوبائی وزیر توانائی اختر ملک نے دیگر رہنماؤں کے ساتھ کیک کاٹا۔

پشاور بیورو میں بھی خصوصی تقریب ہوئی۔ صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی اور مشیر اجمل وزیر مہمان خاص تھے۔ فیصل آباداور کوئٹہ بیوروز میں بھی سالگرہ تقاریب ہوئیں۔

مظفر آباد بیورو آفس میں وزیراعظم آزاد کشمیر نے کیک کاٹا۔ فاروق حیدر نے کہا کہ دنیا ٹی وی مظلوم کشمیریوں کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑ رہا ہے۔