15 ماہ میں ریونیو میں 62 فیصد اضافہ، وزارت مواصلات کی کاردگی رپورٹ جاری

Last Updated On 07 December,2019 01:50 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت مواصلات نے 15 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، ریونیو میں 62 فیصد ریکارڈ اضافے کیساتھ 24 ارب 42 کروڑ کا اضافہ ہوا ہے۔

این ایچ اے نے احتساب کے عمل سے 11 ارب 90 کروڑ روپیہ حاصل کئے، اسی طرح این محکمے نے کفایت شعاری مہم پرعمل کر کے 23 کروڑ 78 لاکھ کی بچت کی۔ اس دوران این ایچ اے نے 15 ماہ میں شفافیت کیلئے ای بینڈنگ کا بھی آغاز کیا، محکمے نے تمام جاری منصوبے بوقت پر مکمل کئے۔

این ایچ نے اس دوران سی پیک کے مغربی رووٹ کا بھی آغاز کیا۔ شفافیت اور عوام کی آسانی کیلے موبائل ایپ بھی شروع کی، این ایچ کے7 منصوبوں کا سپیشل آڈٹ کیا گیا جبکہ وزیراعظم کے قائم کردہ کمیشن کو 9 کیسز کا ریکارڈ فراہم کیاگیا۔