پوری ن لیگ مفروروں کے پاس ڈیرے جمائے بیٹھی ہے، فردوس عاشق اعوان

Last Updated On 08 December,2019 03:54 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پوری ن لیگ مفروروں کے پاس ڈیرے جمائے بیٹھی ہے، قانون سازی پر مشاورت میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو قانون کو مطلوب ہیں، جرم کا حساب لینا قانون کا حق اور تقاضہ ہے۔

معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ستم ظریفی ہے کہ قانون سازی سمیت دیگر امور پر مشاورت میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو پاکستان کے قانون کو مطلوب ہیں۔ پوری کی پوری ن لیگ مفروروں کے پاس ڈیرا جمائے بیٹھی ہے۔ جس طرح علاج کرانا ہر قیدی کا حق ہے اسی طرح جرم کا حساب لینا بھی قانون کا حق اور تقاضا ہے۔