اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے دیامیربھاشا اور مہمند ڈیمز عملدرآمد کیس 12 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے۔
نامزد چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ تشکیل دیدیا گیا ہے۔ جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس فیصل عرب بھی بنچ میں شامل جبکہ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بھی بنچ کا حصہ ہونگے۔
خیال رہے کہ نامزد چیف جسٹس گلزار احمد ڈیم فنڈ ریزنگ مہم کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔