اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے سول سرونٹس رولز 2019ء جاری کر دیئے گئے ہیں۔ نئے رولز میں بورڈز کے اختیارات میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
دنیا نیوز کو دستیاب دستاویز کے مطابق سول سرونٹس رولز 2019ء کے تحت کارکردگی جائزہ رپورٹ کے نمبرز میں دس فیصد کی کمی کر دی گئی ہے۔
پرفارمنس ایویلیشن رپورٹس کے نمبر پچاس سے کم کرکے چالیس جبکہ ٹریننگ ایویلیشن رپورٹس کے نمبر میں 5 فیصد کمی کرکے 30 فیصد کر دیئے گئے ہیں۔
دستاویز کے مطابق سنٹرل سلیکشن بورڈ اور ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ کے اختیارت میں اضافہ کیا گیا ہے اور بورڈز کے نمبرز پندرہ فیصد سے بڑھا کر تیس فیصد کر دیئےگئے ہیں۔
پسماندہ علاقوں میں خدمات سرانجام دینے والے افسران کو ترقی کے لیے ترجیح دی جائے گی۔ افسران کی ترقی سلیکشن بورڈ کے ممبران کی اجتماعی رائے پر منحصر کرے گی اور پرفارمنس ایویلیشن رپورٹ ہی ترقی کا واحد کریٹیریا نہیں ہوگی۔
دستاویز کے مطابق سرکاری تربیتی اداروں میں خدمات سرانجام دینے والے افسران کو ترقی کے لیے اضافی پوائنٹس دیئے جائیں گے۔