نواز شریف دو ہفتوں میں واپس نہ آئے تو مفرور تصور ہوں گے، زلفی بخاری

Last Updated On 12 December,2019 09:59 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت کو لکھ دیا ہے کہ نواز شریف دو ہفتوں میں واپس نہ آئے تو پاکستان کے مفرور تصور ہوں گے۔

ای او بی آئی کے زیر اہتمام کارپوریٹ اینڈ کمرشل کمپلیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر پوری کابینہ متفق ہے۔ بیٹوں کے ہوتے ہوئے مریم نواز کی ضروت نہیں ہے۔

زلفی بخاری نے ای او بی آئی پنشن میں 2 ہزار روپے اضافہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب شہریوں کو چھ ہزار 500 کے بجائے ساڑھے 8 ہزار ملیں گے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ بتایا جائے کہ گزشتہ دس سالوں میں ای او بی آئی کو پہنچنے والے نقصان کا ذمہ کون ہے؟ زلفی بخاری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے معاملے پر اپوزیشن سے بلیک میل نہیں ہونگے۔