سابق صدر پرویز مشرف سے اظہار یکجہتی کے لیے ایم کیو ایم کا جلسہ

Last Updated On 22 December,2019 10:24 pm

کراچی: (دنیا نیوز) جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایک عدالت نے آئین اور پاکستانی اقدار سے ماورا فیصلہ کیا، یہ کیسے ممکن ہے کہ 99ءکا فیصلہ جائز اور 2007ء کا فیصلہ ناجائز ہو جائے۔

لیاقت آباد فلائی اوور پر ایم کیو ایم پاکستان نے عدالتی فیصلہ پر عوامی رائے طلب کرنے کے لیے پاور شو کیا۔ خالد مقبول صدیقی نے پرویز مشرف کو محسنِ پاکستان قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک کی چالیس سال خدمت کی۔

سینئر ڈپٹی کنوینئر رابطہ کمیٹی عامر خان کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ جب ذہن میں انتقام کی سوچ ہو تو فیصلہ منصفانہ نہیں ہو سکتا۔ چیف جسٹس آف پاکستان انصاف کا بول بالا کریں۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مئیر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ پورا شہر پرویز مشرف کے ساتھ کھڑا ہے۔ جلسے کے اختتام پر قومی ترانہ بھی پڑھا گیا۔

 

Advertisement