پی اے سی کامرہ میں آٹھ ڈوئل سیٹ تھنڈر طیاروں کی پہلی کھیپ کی تقریب رونمائی

Last Updated On 27 December,2019 09:53 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاکستان ایروناٹئیکل کمپلیکس (پی اے سی) کامرہ میں آٹھ ڈوئل سیٹ تھنڈر طیاروں کی پہلی کھیپ کی تقریب رونمائی ہوئی۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے آٹھ ڈوئل سیٹ طیاروں کی پانچ ماہ کی ریکارڈ مدت میں تکمیل پر عملے کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

پاک فضائیہ کے سربراہ نے ایویانکس پروڈکشن فیکٹری اور کامرہ میں ڈوئل سیٹ تھنڈر طیاروں کی انٹیگریشن فیسلٹی کا بھی افتتاح کیا۔

عوامی جمہوریہ چین کے سفیر اور ایوی ایشن انڈسٹریز آف چائنہ کے نائب صدر نے اس تقریب میں خصوصی شرکت کی۔