2019: پسندیدہ عالمی شخصیات میں عمران خان، ملالہ یوسفزئی شامل

Last Updated On 31 December,2019 09:33 am

ملتان: (روزنامہ دنیا) وزیراعظم عمران خان اور ملالہ یوسفزئی 2019 کے دوران سب سے زیادہ پسندکی جانے والی عالمی شخصیات میں شامل ہیں۔ عمران خان کا نام مرد حضرات کی فہرست میں 19 ویں نمبر پر اور ملالہ یوسفزئی کا نام خواتین کی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہے۔

برطانوی ویب سائٹ www.you.gov.co.uk کی جانب سے 2019 کے دوران سب سے زیادہ پسندکی جانے والی شخصیات کی جو فہرست جاری کی گئی ہے ان میں بل گیٹس مرد حضرات اور مشعل اوباما خواتین کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔

دیگر شخصیات میں بارک اوباما، جیکی چن، انجلینا جولی، ملکہ الزبتھ، امتیابھ بچن، ولادی میر پوٹن، ڈونلڈ ٹرمپ، شاہ رخ خان، سلمان خان، ایشوریا رائے، تھریسامے، ہیلری کلنٹن کے نام قابل ذکر ہیں۔
 

Advertisement