اسلام آباد: (دنیا نیوز) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہان کے دورہ پاکستان کے حوالے سے سیکیورٹی پلان مرتب کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی جی محمد عامر ذوالفقار خان کے زیر صدارت اجلاس اجلاس میں شیخ محمد بن زاید النہان کی آمد کے حوالے سے سیکیورٹی پلان مرتب کیا گیا۔
معزز مہمان کی آمدورفت کے دوران خصوصی سیکیورٹی روٹ لگائے جائیں گے۔ روٹ کے راستوں پر پولیس کے خصوصی دستے تعینات کیے جائیں گے۔
مہمان خصوصی کی آمد کے دوران ایک ہزار سے زیادہ افسران اور جوان ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ ایس ایس پی ٹریفک ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کے لیے تمام تر ضروری اقدامات کرینگے جبکہ سپیشل برانچ بھی خصوصی چیکنگ پر مامور ہوگی۔