کراچی: (دنیا نیوز) گورنر ہاؤس میں کراچی بحالی کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت جاری ہے جس میں کراچی میں جاری وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی غور کیا جائے گا۔
بتایا گیا ہے کہ اتحادی جماعت ایم کیوایم پاکستان کے رہنما بھی اجلاس میں شریک ہیں۔ اجلاس کے دوران کراچی شہر سے متعلق ایم کیو ایم کے تحفظات سے متعلق معاملات بھی زیر بحث آئیں گے۔
واضح رہے چند روز قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو وفاق سے اتحاد ختم کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، وفاق سے سندھ کو اپنا حصہ چھیننا پڑے گا۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما وسیم اختر نے بلاول کی پیشکش کا جواب ان الفاظ میں دیا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت بنانے میں ان کا ساتھ دیا تھا لیکن ہمارے مسائل حل نہیں ہو رہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل کے حل کیلئے کسی کے ساتھ بھی بیٹھ سکتے ہیں۔