بلاول بھٹو کی پیشکش پر ایم کیو ایم غور کر سکتی ہے، میئر کراچی وسیم اختر

Last Updated On 30 December,2019 06:09 pm

کراچی: (دنیا نیوز) بلاول بھٹو کی ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں شمولیت کی پیشکش کے جواب میں میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ عوام کے مفاد میں کسی کے ساتھ بھی جا سکتے ہیں۔

میئر کراچی وسیم اختر نے اپنے اہم بیان میں کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی آفر کو قبول کرنا صرف میرے اختیار میں نہیں، ہماری پارٹی اس پر غور کر سکتی ہے۔

وسیم اختر نے یہ بھی کہا کہ ماضی میں حکمران جماعتوں نے کراچی کے مسائل حل نہیں کیے۔ موجودہ وفاقی حکومت بھی ایسا ہی کر رہی ہے۔ ہماری جماعت ان کی آفر پر غور کر سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بنیادی مسائل کے حل کے لیے پہلے بھی پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا تھا۔
 

Advertisement