فیڈرل کوآرڈینیشن کمیٹی سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات، اہم امور پر گفتگو

Last Updated On 20 November,2019 09:44 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فیڈرل کوآرڈینیشن کمیٹی سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں سندھ بالخصوص کراچی کے ترقیاتی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں حکومت کی جانب سے وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیراعظم کے مشیر محمد شہزاد ارباب اور جہانگیر ترین جبکہ ایم کیو ایم کے وفد میں خالد مقبول صدیقی، کنور نوید جمیل، عامر خان اور امین الحق موجود تھے۔

حکومت نے کراچی کی ترقی کیلئے ایم کیو کو یقین دہانی کروائی اور کہا کہ کمیٹی سندھ میں وفاقی ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے ایم کیو ایم کے تمام تحفظات کو دور کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

اجلاس میں ایم کیو ایم کے 13 نکاتی ایجنڈے اور تمام نکات پر تیزی کیساتھ عملدرآمد کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں آئندہ پیر کو صدر ہاﺅس میں ایک اور اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اس اجلاس کی صدارت صدر ڈاکٹر عارف علوی کریں گے۔ اجلاس میں گورنر سندھ، وزارت خزانہ، پلاننگ اور ڈویلپمنٹ، ایچ ای سی اور دیگر متعلقہ وزارتوں کے حکام شرکت کریں گے۔

 

Advertisement