اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر بات چیت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق مخدوم شاہ محمود قریشی اور ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں خطے میں امن وامان کی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ادھر خبریں ہیں کہ عراقی حکومت نے امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے ملکی حدود میں پے در پے فضائی حملوں پر احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔
عراقی دفتر خارجہ نے امریکی سفیر پر واضح کیا کہ امریکا نے سرزمین پر حملے کرکے ناصرف ہماری خود مختاری بلکہ دو طرفہ معاہدوں کی بھی خلاف ورزی کی ہے۔